نئی دہلی: بھارتی ریاست کرناٹک کی ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پرپابندی برقراررکھنے کا حکم دیا ہے۔
کرناٹک کی ہائیکورٹ نے ہندوانتہاپسندوں کی مرضی کا فیصلہ دیتے ہوئے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پرپابندی برقراررکھنے کا حکم دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک ہائیکورٹ نے حجاب پرپابندی کیخلاف اپیلیں بھی خارج کردیں۔کرناٹک ہائیکورٹ کا فیصلے میں کہنا تھا کہ حجاب مذہب کا لازمی حصہ نہیں ہے۔
کرناٹک کی مسلمان طالبات نے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پرپابندی کے حکومتی فیصلے کیخلاف کرناٹک ہائیکورٹ میں 5 درخواستیں دائرکی تھیں۔
مسلمان طالبات نے حجاب پرپابندی کیخلاف بھارتی سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا تھا تاہم سپریم کورٹ نے ان کی درخواست کی سماعت سے انکارکردیا تھا۔
باحجاب طالبات کوتعلیمی اداروں میں داخل ہونے سے روکنے کے خلاف بھارت کے مختلف شہروں میں احتجاج بھی کیا گیا تھا۔