نئی دہلی:بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف میزائل حادثاتی طور پر چھوڑا گیا تھا۔
بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایوان میں اپنے رائے کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ایوان کو 9 مارچ 2022 کو پیش آنے والے ایک واقعے کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں۔
انکا کہنا تھا کہ میزائل حادثاتی طور پر چل گیا تھا، میزائل یونٹ کی معمول کی دیکھ بھال اور معائنہ کے دوران شام 7 بجے کے قریب، ایک میزائل حادثاتی طور پر چھوڑا گیا۔
بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہم اپنے ہتھیاروں کے نظام کی حفاظت کو سب سے زیادہ ترجیح دیتے ہیں، اگر اس حوالے سے کوئی کوتاہی پائی گئی تو اسے فوری طور پر دور کیا جائے گا۔
انکا کہنا تھا کہ میں ایوان کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہمارا میزائل سسٹم انتہائی قابل اعتماد اور محفوظ ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی سپر سانک میزائل کا اچانک سے لانچ ہو جانا اور وہ بھی پاکستان کی جانب، جو کہ بذاتِ خود ایک نیوکلیئر پاور ملک ہے، دنیا کے لیے ایک چشم کشا حادثہ تھا۔
اس مبینہ حادثے نے ثابت کیا کہ بھارتی کی ٹیکنالوجی کتنی غیر محفوظ ہے اور اس کی افواج کتنی غیر ذمہ دار ہیں۔