ماسکو:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے غیر ملکی طیاروں کو ضبط کرنے کے قانون کی منظوری دیدی۔نیا قانون غیر ملکی طیاروں کو روس میں رجسٹرڈ کرنے کی اجازت دے گا۔
روسی ایئر لائنز نے 10 بلین ڈالرکے طیارے لیز پر حاصل کئے ہوئے ہیں۔غیر ملکی مالکان کے پاس طیارے واپس لینے کیلئے 28 مارچ تک کا وقت ہے، مغربی پابندیوں کے بعد روس سے طیارے لینا مشکل ہوگا۔
دوسری جانب روس نے پابندیوں کے باعث غیر ملکی قرضوں کی ادائیگیاں روبل میں کرنے کا اعلان کردیا۔
روسی وزیر خزانہ کہتے ہیں روس کے 640 ارب ڈالر کے سونے ذخائر میں سے نصف منجمد ہوچکے ہیں، پابندیوں کی وجہ سے روس کو ادائیگیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
امریکی صدر کے مشیر قومی سلامتی علی چینی عہدیدار کو دھمکی دی ہے روس کی مدد کرنا چین کو مہنگا پڑے گا امریکہ نے یوکرین پر حملے کے پس منظر میں چین کی جانب سے روس کی مدد کے حوالے سے اپنی تشویش کو براہ راست اور نہایت واضح انداز میں اٹھایا اور یہ بھی بتایا کہ اس طرح کی مدد کرنے سے نہ صرف ہمارے بلکہ پوری دنیا کے ساتھ چین کے تعلقات پر کیا مضمرات ہوں گے۔
یوکرین کے دارالحکومت کیف میں بڑھتی شیلنگ کے سبب 35 گھنٹے کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا گیا کیف کے میئر کا کہنا تھا کیف میں منگل کی شام 8 بجے سے جمعرات کی صبح 7 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔
کرفیو کے دوران شہر میں اسپیشل پرمیشن کے بغیر گھومنے کی اجازت نہیں ہو گی، کیف یوکرین کا دل ہے، اس کا دفاع کریں گییوکرینی پناہ گزین کے لیے ایک برس تک یورپی یونین میں رہنے کا بل منظور کر لیا گیا۔
یورپین یونین نے یوکرین سے نکلنے والے مہاجرین کیلئے فوری تحفظ کا بل منظور کر لیا، بل کے تحت یوکرین کے شہری یورپین یونین کے کسی بھی ممبر ملک میں ایک سال تک رہ سکیں گے۔
بل میں واضح کیا گیا کہ صرف یوکرینی مہاجرین ہی یورپین یونین میں رہ سکتے ہیں۔دوسرے ملکوں میں موجود یوکرین کے عارضی شہریوں کی 15 دن کے بعد قانونی حیثیت ختم ہوجائے گی۔