امریکہ نے یوکرین کیلئے60۔13ارب ڈالر امداد کی منظوری دیدی 

  واشنگٹن: امریکہ نے یوکرین کیلئے13 ارب 60 کروڑ ڈالر کی امداد کی منظوری دے دی.

امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرین کیلئے امداد کے بل پر دستخط کردئیے۔

 امریکی امداد یوکرینی مہاجرین اور دفاعی ضروریات کیلئے استعمال ہوگی۔ 

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ملک کے دفاع کیلئے ہم یوکرینی عوام کے ساتھ ہیں.

ہم یوکرین کی ہر طرح سے مدد جاری رکھیں گے۔