خیبر پختونخوا میں سیاسی گرمی عروج پر، پیپلز پارٹی نے بھی جلسوں کا اعلان کردیا

 پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخوا میں حالیہ پی ٹی آئی جلسوں کے جواب میں 4 بڑے جلسے کرنے کا اعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری خیبر پختونخوا کے اضلاع چترال، اپر دیر، مالاکنڈ اور کرم ایجنسی میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو چترال میں اتوار کو جلسہ عام سے خطاب کریں گے جبکہ 21 مارچ کو اپر دیر میں پیپلز پارٹی کا جلسہ ہو گا۔

بلاول بھٹو زرداری 22 مارچ بروز منگل کو مالاکنڈ اور 25 مارچ بروز جمعہ کو کرم ایجنسی میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں دوسرے مرحلہ کے بلدیاتی انتخابات 31 مارچ کو ہوں گے۔