اوسلو: ناروےمیں امریکی فوجی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق ناروے میں گرنے والا امریکی فوجی طیارہ نیٹو فورسز کی تربیتی مشقوں میں شریک تھا۔
جنگی طیارے پر خاتون سمیت امریکی فوج کے 4 اہلکار سوار تھے۔
ان مشقوں میں نیٹو اور رکن ممالک کے 30 ہزار کے قریب فوجی شرکت کر رہے ہیں۔
مشقوں میں 200 لڑاکا طیارے اور 50 جنگی جہاز حصہ لے رہے ہیں جو 11 اپریل تک جاری رہیں گے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی میرین کور کا طیارہ V-22B جمعے کی شام کو لاپتہ ہوا جو بعد میں نارلینڈ کاؤنٹی میں تباہ شدہ حالت میں پایا گیا۔
حکام نے طیارے میں سوار چاروں امریکی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔