بیجنگ: چین کے صوبے گونگش میں مسافربردارطیارہ گرتباہ ہوگیا۔طیارے میں 133افراد سوارہیں۔
غیرملکی خبرایجنسی نے چینی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ طیارہ کونمینگ سے گوانگزوجارہا تھا۔طیارے میں ہلاک افراد اورزخمیوں کے بارے میں تاحال کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹس کے مطابق طیارہ اڑان بھرنے کے صرف ایک گھنٹے تک فضا میں دکھائی دیا۔