روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے یوکرین پر حملے کے بعد ان کی مبینہ گرل فرینڈ علینا کبائیوا پر روسی صدر کو منانے کیلئے دباؤ بڑھنے لگا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق علینا کی خواتین دوستوں کی جانب سے ان پر زور دیا جارہا ہے کہ وہ پیوٹن کے پاس ماسکو جائیں اور انہیں جنگ کے خاتمے پر قائل کریں۔
رپورٹ کے مطابق یوکرین پر حملوں کے حوالے سے پیوٹن کسی کی نہیں سن رہے لیکن علینا کی دوستیں پر امید ہیں کہ علینا روسی صدر کو یوکرین پر مزید حملوں سے روک سکتی ہیں۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پیوٹن کی مبینہ گرل فرینڈ اور ان کی بچوں کی ماں علینا کا کہنا ہے کہ حالات کے پیش نظر وہ سخت ترین سکیورٹی میں گھرے پیوٹن سے مل بھی پائیں گی یا نہیں یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
علینا کا کہنا تھا کہ انہیں یہ بھی نہیں پتا کہ وہ ایک بار پیوٹن سے ملنے کے لیے جانے کے بعد اپنے بچو ں سے دوبارہ مل بھی پائیں گی یانہیں۔
خیال رہے کہ علینا اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ہیں جن کی دو بیٹیاں اوردو بیٹے ہیں۔