مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے عالمی برادری کو کردار ادا کرناچاہیے، سعودی وزیر خارجہ

اسلام آباد: سعودی عرب کے  وزیر خارجہ شہزادہ  فیصل بن فرحان السعود نے کہا  ہے کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے عالمی برادری کو کردار ادا کرناچاہیے۔

عالمی قراردادوں کے مطابق فلسطین کے مسئلے کا پر امن حل چاہتے ہیں، یمن کے عوام کو انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کررہے ہیں۔

جنرل اسمبلی میں اسلاموفوبیا کے کیخلاف قرارداد کامنظور ہونا مسلم امہ کی کامیابی ہے۔

منگل کو اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے کہا کہ جنرل اسمبلی میں اسلاموفوبیا کے کیخلاف قرارداد کامنظور ہونا مسلم امہ کی کامیابی ہے۔

 اسلاموفوبیا کے خلاف  عالمی دن بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ میں معاون ہوگا،انہوں نے کہا کہ انسانی بنیادوں پر ٹرسٹ فنڈ کا قیام ایک خوش آئند اقدام ہے ٹرسٹ فنڈ کے ذریعے نقل مکانی کرنے والے افراد کی مدد کی جاسکے گی۔

 سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی قراردادوں کے مطابق فلسطین کے مسئلے کا پر امن حل چاہتے ہیں، یمن کے عوام کو انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کررہے ہیں،مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے عالمی برادری کو کردار ادا کرناچاہیے۔