نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی نے طالبان کی جانب سے لڑکیوں کو اسکول بھیجنے کا حکم واپس لینے پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر پر رد عمل دیتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ مجھے امید تھی کہ وہ لڑکیاں جو آج چل کر اسکول جائیں گی انہیں واپس نہیں بھیجا جائے گا لیکن طالبان اپنے وعدے پر قائم نہیں رہے۔ملالہ نے لکھا کہ وہ لڑکیوں کو سیکھنے کے لیے روکنے کے بہانے ڈھونڈتے رہیں گے کیوں کہ وہ پڑھی لکھی اور بااختیار خواتین سے ڈرتے ہیں۔
واضح رہے کہ طالبان نے گزشتہ روز لڑکیوں کے اسکول کھولنے کے حکم کو واپس لے لیا تھا۔ طالبان ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے تصدیق کی کہ لڑکیوں کے اسکولوں کو اگلے فیصلے تک بند کردیا گیا ہے۔