کورونا: شرح ایک فیصد سے زائد، 3 افراد جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 3 افراد انتقال کرگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 29 ہزار 790 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 329 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز کورونا وائرس نے 3 افراد کی جان لے لی، جب کہ مثبت کیسز کی شرح 1.10 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ 446 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔