ماسکو: روس نے یوکرین کا فضائی اور دفاعی نظام مکمل طور پر تباہ کرنے کا دعویٰ کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس نے یوکرین میں فوجی آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل کرنے کا اعلان کر دیا جبکہ روس نے یوکرین کی فضائیہ اور دفاعی نظام مکمل طور پر تباہ کرنے کا بھی دعویٰ کر دیا۔
روسی مسلح افواج کے جنرل سٹاف نے ماسکو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کی فوج کے پاس کوئی منظم ذخائر باقی نہیں رہے ہیں جبکہ روس نے انسانی بنیادوں پر کئی راہداری کھولی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 4 لاکھ 20 ہزار شہریوں کو یوکرین اور ڈونباس سے روس منتقل کیا گیا ہے جبکہ کیف اور دیگر مقامات پر 5 ہزار ٹن ہنگامی امدادی سامان بھیجا گیا ہے۔
اس سے قبل امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ روس یوکرین پر حملے کے بعد چین پر ایک بوجھ بن چکا ہے۔
پینٹاگون میں دفاعی پالیسی کے انڈر سیکرٹری کولن کاہل نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے جو یوکرین میں کیا ہے اس کے بعد وہ چین کے لیے کسی اسٹریٹیجک بوجھ سے کم نہیں۔