ریاض:سعودی عرب میں واقع مسجد نبویؐ کے صحن میں حال ہی میں مزید 20ہزار سے زائد نمازیوں کی گنجائش میں اضافہ کیا گیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے گزشتہ روز مسجد نبویؐ کے زائرین کو سہولتیں فراہم کرنے والے مختلف اداروں کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ کے ہمراہ دورہ کیا۔
مدینہ منورہ کے تمام سرکاری و نجی ادارے رمضان المبارک سے قبل زائرین کو تمام ضروری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے مستعد ہیں۔