لندن /کابل:برطانیہ کے نشریاتی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ اس کے پشتو، فارسی اور ازبک زبان کے نیوز بلیٹنز کو افغانستان میں نشر ہونے سے روک دیا گیا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے نے بھی کہاہے کہ انہیں بھی وقتی طور پر نشریات روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے برطانیہ کے قومی نشریاتی ادارے نے کہاکہ افغانستان کی طالبان حکومت نے نیوز بلیٹن کو نشر نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
غیر یقینی صورتحال اور ہنگامہ خیز حالات کے دوران یہ افغانستان کے لوگوں کے لیے ایک تشویشناک پیش رفت ہے۔
ادھرجرمن خبر رساں ادارے نے افغانستان کے ایک میڈیا ادارے کے حوالے سے اطلاع دی کہ طالبان حکمرانوں نے اپنی خفیہ ایجنسیوں کے حکم کے بعد ایک امریکی ٹی وی کی نشریات کو بھی فی الوقت بند کرنے کا کہا ہے۔