میکسیکوسٹی:میکسیکو میں مرغوں کی لڑائی کا مقابلے کے دوران مسلح افراد نے دھاوا بول کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کے وسطی علاقے میں مرغوں کی لڑائی کا مقابلہ جاری تھا جس میں شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
اس دوران مسلح افراد نے حملہ کردیا اور اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 3 خواتین شامل ہیں جب کہ متعدد افراد زخمی ہیں۔