اسلام آباد: سی ٹی ڈی نے وفاقی دارالحکومت کے علاقے شکرپڑیاں کے جنگل میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 تخریب کار گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بارودی مواد برآمد کر لیا۔
تھانہ سی ٹی ڈی میں واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا جس کے مطابق 5ملزمان شکر پڑیاں کے جنگل میں سیاسی جلسے جلوسوں میں تخریب کارروائی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
ریڈ کے دوران چار ملزمان گرفتار ہوئے ایک ساتھی فرار ہوگیا،ملزمان سے 450گرام بال بیرنگ اور آہنی کیلیں، 500گرام باروڈ، 2عدد ڈیٹونیٹر برآمد کر لیے،ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔