اداکارہ مایا علی نے یومِ پاکستان پریڈ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے کی جانے والی گفتگو کے بارے میں بتایا ہے۔
23 مارچ کے دن پریڈ میں پاکستان کے مقبول اداکاروں نے شرکت کی جس میں مایا علی، سجل علی، کبریٰ خان، وہاج علی اور حریم فاروق شامل تھیں۔
اس موقع پر ایک ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی جس میں آرمی چیف اداکاروں سے گفتگو کررہے تھے.
ایک ویڈیو میں جنرل قمر جاوید باجوہ کو خصوصی طور پر مایا علی کی جانب مخاطب دیکھا گیا۔
ویڈیو کے بعد مداحوں متجسس ہوگئے کہ آخر آرمی چیف نے مایا علی سے کیا کہا تاہم اپنے انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے دوران اداکارہ نے سوشل میڈیا صارف کے اس سوال کا جواب دیا۔
مایا علی نے بتایا کہ 'آرمی چیف نے میرے کام کی تعریف کی، حال ہی میں میرے کیے گئے پروجیکٹ جو بچھڑ گئے میں میرے کردار کو سراہا'۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ 'انہوں نے میرے لیے تعریفی کلمات کہے کہ آپ بہترین کام کرتی ہیں، اور وہ لمحہ میرے لیے بہت خاص تھا '۔