امریکا کے محکمہ خارجہ نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے دھمکی آمیز خط میں ملوث ہونے کی تردید کردی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق دھمکی آمیز خط کے حوالے سے الزامات کی تردید کردی۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ دھمکی آمیز خط کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔ پاکستان کی صورتحال کا بغورجائزہ لے رہے ہیں۔ پاکستان میں قانون کی حکمرانی کی حمایت کرتے اورآئینی عمل کا احترام کرتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے 27 مارچ کو اسلام آباد میں جلسہ عام سے خطاب میں کہا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ملک کے باہرسے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اوراس سلسلے میں خط کے ذریعے دھمکی دی گئی ہے۔