اسلام آباد: خاتون نے اپنے تین بچوں کو چھری کے وار کرکے قتل کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کے علاقے تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقہ میں شوہر سے تنگ بیوی نے اپنے تین بچے قتل کرڈالے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ شوہر اور بیوی کے درمیان گھریلو لڑائی کے نتیجے میں پیش آیا۔
پولیس نے بتایا کہ زیبا نامی خاتون نے اپنے تین بچوں کو چھری کے وار کرکے قتل کیا، مرنے والے بچوں میں 7 سالہ آیان، 4 سالہ مسکان اور 3 سالہ نور شامل ہے، خاتون نے خود کو بھی چھری مارکرخود کشی کی کوشش کی اور زخمی ہوگئی۔
حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور بچوں کی لاشوں اور زخمی خاتون کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمی خاتون کا علاج معالجہ جاری ہے، اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔