ممبئی: بھارتی فلم ’’ہنگامہ‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ ریمی سین کے ساتھ کروڑوں کا فراڈ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ریمی سین کے ساتھ ایک بزنس مین نے 4 کروڑ 14 لاکھ کا فراڈ کیا ہے۔
بزنس مین نے اداکارہ سے رقم اپنے نئے کاروبار میں لگانے کے بہانے لی تھی اور اداکارہ سے اس رقم پر 30 سے 40 فیصد سود دینے کا وعدہ کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 40 سالہ اداکارہ ریمی سین جن کا اصل نام شبھا مترا ہے ایک پروڈکشن پاؤس بھی چلاتی ہیں۔
اداکارہ 2019 میں ایک جم میں مبینہ ملزم بزنس مین رونک ویاس سے ملی تھیں اور پھر دونوں میں آہستہ آہستہ دوستی ہوگئی۔
بزنس مین رونک ویاس نے اداکارہ کو بتایا کہ وہ نیا بزنس شروع کرنے جارہا ہے اور اداکارہ ریمی کو اس بزنس میں سرمایہ کاری کرنے کا لالچ دیا۔
ویاس نے ریمی سین سے 30 سے 40 فیصد منافع کا وعدہ بھی کیا تھا۔
اداکارہ ریمی سین نےفروری 2019 سے نومبر 2020 کے درمیان ٹوٹل 4 کروڑ 14 لاکھ کی سرمایہ کاری کی۔ اور جب انہوں نے بزنس مین سے اپنے پیسوں کا تقاضہ کیا تو اس نے ریمی سین کی فون کالز اٹھانا بند کردیں۔
بعد ازاں اداکارہ کو جب پتہ چلا کہ بزنس مین رونک ویاس نے اس کے پیسوں سے کبھی کوئی کاروبار شروع نہیں کیا اور رقم کا غلط کا استعمال کیا تو وہ حیرت زدہ رہ گئیں اور اس معاملے پر پولیس سے رجوع کیا۔
اداکارہ ریمی سین کی شکایت پر ممبئی کی کھار پولیس نے ایف آئی آر درج کرلی ہے۔