عمان میں کان دھنسنے سے 7 پاکستانی جاں بحق‘4 لاپتہ 

عمان: عمان میں کان کے دھنسنے سے 7پاکستانی شہری جاں بحق اور چار لاپتا ہو گئے۔

پاکستانی سفارتخانہ عمان کے مطابق حادثہ دارالحکومت مسقط سے 260 میل جنوب مغرب میں ابری کے مقام پر پیش آیا۔تلاش اور بچاؤ آپریشن میں عمانی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

عمان میں پاکستانی سفیر عمران علی چوھدری نے نجی ٹی وی سے ٹیلیفونک گفتگو میں بتایا واقعہ پر حکومت عمان سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

 کان حادثے میں 6 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی۔ تاحال جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔تمام میتیں عمان نیشنل پولیس کی تحویل میں ہیں۔

 ضابطے کی کارروائی کی تکمیل پر تمام میتوں کی وطن منتقلی کا عمل شروع ہو گا۔ جاں بحق پاکستانیوں کے لواحقین کو ہر ممکن تعاون فراہم کر رہے ہیں۔