خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل،پاکستان تحریک انصاف 13 تحصیل کونسلز میں کامیاب قرار پائی ہے جبکہ 14 تحصیل کونسلز میں ان کے امیدوار آگے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق 64 تحصیل کونسل میں سے 31 کے نتائج مکمل ہوگئے ہیں جس میں پاکستان تحریک انصاف 13 تحصیل کونسلز میں کامیاب قرار پائی جبکہ 14 تحصیل کونسلز میں ان کے امیدوار آگے ہیں۔
دریں اثنا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق 6 تحصیل کونسلز میں آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے اور ایک تحصیل کونسل میں آزاد امیدوار آگے ہے۔
مزید براں جے یو آئی (ف) 5 تحصیل کونسلز میں کامیاب ہو گئی ہے اور 7 تحصیل کونسلز میں آگے ہے جبکہ مسلم لیگ ن ایک تحصیل کونسل میں کامیاب رہی اور 5 تحصیل کونسلز میں ن لیگ کے امیدواروں کو برتری حاصل ہے۔
اس کے علاوہ جماعت اسلامی 3 تحصیل کونسلز میں کامیاب ہو چکی ہے اور 2 تحصیل کونسلز میں آگے ہے جبکہ پیپلز پارٹی ایک تحصیل کونسل میں کامیاب اور ایک تحصیل کونسل میں آگے ہے۔
تاہم غیر حتمی نتائج کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار 2 تحصیل کونسلز میں کامیاب ہو گئے ہیں۔