بالی وڈ کی مایہ ناز جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے حوالے سے ایک خبر سامنے آئی ہے۔ بھارتی میڈیا نے رنبیر اور عالیہ کی شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئےہیں۔
رپورٹ میں کیے گئے دعوے کے مطابق رنبیر اور عالیہ کی شادی کے لیے ایک نجی تقریب کا انعقاد کیا گیا، اداکار جوڑی کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
وائرل تصویر میں عالیہ اور رنبیر کو عروسی لباس میں مالا پہنے مسکراتے دیکھا جاسکتا ہے تاہم اس حوالے سے اداکار جوڑی کا فی الحال کوئی بیان سامنے آیا ہے۔
شادی کی تقریب کے حوالے سے رنبیر نے بھارتی میڈیا کو رد عمل دیا تھا کہ پاگل کتے نے کاٹا جو شادی کی تاریخ میڈیا کو بتا دوں، رنبیر نے صرف اتنا کہا تھا کہ عالیہ اور میں جلد شادی کریں گے۔ ایک ذرائع نے اسے اپریل فول قرار دیا ہے۔