پشاور: رمضان المبارک 1443 ہجری کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اجلاس آج طلب کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس چارسدہ روڈ پشاور پر قائم محکمہ اوقاف کے دفتر میں ہوگا۔
علاوہ ازیں رویت ہلال کمیٹی کی زونل اور اضلاعی کمیٹیاں اپنے اپنے مقامات بشمول مذہبی امور، کوہسار بلاک، اسلام آباد میں بیٹھیں گی۔
پنجاب کی زونل کمیٹی کا اجلاس ایوان اوقاف لاہورمیں گا۔ چاند کی رویت کے لیے محکمہ موسمیات اور سپارکو کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔
چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے اپیل کی ہے کہ عوام الناس اور ادارے چاند کی رویت کی اطلاع مقامی انتظامیہ،زونل کمیٹی کودیں۔
دوسری طرف رویت ہلال ریسرچ کونسل کی طرف سے آج رمضان المبارک کاچاند واضح طورپر نظرآنے کی پہلے ہی پیش گوئی کردی ہے۔