شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شادی سے پہلے جاوید شیخ کے ساتھ اپنی اہلیہ کے لیے رشتے دیکھ رہے تھے۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی نجی سے متعلق گفتگو کی۔
بہروز سبزواری نے بتایا کہ شادی سے قبل وہ سفینہ کے بھائیوں اداکار جاوید اور سلیم شیخ کے دوست تھے، وہ ان کی فیملی کو اچھی طرح جانتے تھے، وہ ان کے اتنے اچھے دوست تھے کہ انہوں نے سفینہ کو کبھی اہلیہ کی نظر سے نہیں دیکھا تھا۔
دوران پروگرام سفینہ بہروز کا کہنا تھا کہ شادی سے قبل بہروز کے ان کے بھائیوں جاوید اور سلیم شیخ سے اچھے دوستانہ تعلقات تھے جب کہ والد کے ساتھ بھی ان کی اچھی دعا سلام تھی۔
انہوں نے بتایا کہ سفینہ سے شادی سے قبل وہ جاوید شیخ کے ہمراہ اہلیہ کے لیے آنے والے رشتے دیکھا کرتے تھے اور ان میں سے کئی رشتوں کو انہوں نے انکار کیا اور بعدازاں ان کی آپس میں ہی شادی کردی گئی۔
واضح رہے کہ بہروز سبزواری کی اہلیہ سفینہ اداکار جاوید شیخ اور سلیم شیخ کی ہمشیرہ ہیں۔