عمرہ زائرین کو رش سے بچانے کیلئے سعودی حکومت کا بڑا اعلان 

ریاض: سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کو رش سے بچانے کے لئے تین اوقات مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق عمرہ سیکیورٹی فورسز کے کمانڈر میجر جنرل محمد البسامی جمعہ کو کہا کہ زیادہ ہجوم سے بچنے کے لیے عمرہ زائرین کو تقسیم کرنے کے لیے مختلف اسٹیشنوں کی منظوری دی گئی ہے جبکہ مسجد الحرام میں داخلے کے لیے داخلی اور خارجی راستوں کی تنظیم نو کی بھی کی گئی ہے۔

حرمین شریفین کے حکام نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ صحن مطاف اور گراؤنڈ فلور کو زائرین کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے بدھ کو اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب میں ہر قسم کے داخلے کے ویزے رکھنے والوں کو عمرہ کرنے کی اجازت ہوگی۔