اسلام آباد: ترک عوام وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئی اور انہوں نے وزیراعظم پاکستان کی حمایت میں ہزاروں ٹوئٹس کر ڈالیں۔
اسلاموفوبیا کیخلاف کاوش، او آئی سی کےاجلاسوں و دیگر عالمی اقدامات کے باعث وزیراعظم عمران خان کو ترکی میں بے حد پزیرائی ملی ہے یہی وجہ ہے کہ ترک عوام کی بڑی تعداد نے انہیں ٹاپ ٹرینڈ بنادیا ہے۔
ترک عوام کا کہنا ہے کہ عمران خان حکومت کےخاتمے کے پیچھے امریکا ہے، اس مرحلے پر ترک عوام کی حمایت ‘عمران خان’ اور پاکستان کیساتھ ہے۔
واضح رہے کہ عالمی فورمز پر پاکستان اور ترکی یکساں موقف رکھتے ہیں، طیب اردوان عالمی فورم پر امریکا کے سخت ناقد ہیں اور وہ ایشیا میں امریکا کے غیر ضروری مداخلت کو باعث تشویش سمجھتے ہیں۔