واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ ہم کسی ایک سیاسی جماعت کوسپورٹ نہیں کرتے۔عمران خان کی حکومت کوہٹانے کے الزامات میں قطعی کوئی سچائی نہیں
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان میں کسی بھی ایک سیاسی جماعت کوکسی دوسری سیاسی جماعت کے مقابلے میں سپورٹ نہیں کرتے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت کوہٹانے کے الزامات میں قطعی کوئی سچائی نہیں۔ امریکا آئین کی پرامن بالادستی،جمہوری اصولوں قانون کی حکمرانی کی قانون کے تحت برابر ی کے اصولوں کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے یہ اصول صرف پاکستان کے لئے بلکہ دنیا کے دیگرممالک کے لئے بھی ہیں۔