واشنگٹن: ٹوئٹر نے اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ممبرشپ کیلئےٹیسلا اور نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک کی نامزدگی کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے ایلون مسک نے کہا کہ اُن کا مقصد ہوگا کہ ٹوئٹر کی کارکردگی کو مزید بہتر کریں اور اس کی ترقی کا باعث بنیں۔
تاہم اگر ایلون مسک بورڈ کے میمبر بنائے جاتے ہیں تو وہ ٹوئٹر کے کُل اسٹاک کے 14.9 فیصد سے زائد کے مالک نہیں بن سکتے قطع نظر اس کے کہ وہ انفرادی شیئر ہولڈر ہوں یا بورڈ کے ممبر ہوں۔
ٹیسلا کمپنی کے مالک ٹوئٹر کے 9.2 فیصد حصص خریدنے کے بعد وہ ٹوئٹر کے سب سے زیادہ حصص رکھنے والے شیئر ہولڈر بن گئے ہیں جبکہ ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈور سی 2.25 فیصد حصص کے مالک ہیں۔