خیبرپختونخوا اسمبلی کام کرتی رہیگی، بیرسٹر محمد علی سیف کی تصدیق

پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کام کرتی رہے گی۔

 صوبائی اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہواوزیراعلی محمود خان سپریم کورٹ فیصلے کے بعد صوبائی اسمبلی کی تحلیل کے متعلق فیصلہ کریں گے.

ان خیالات کا اظہارانھوں نے انصاف لائرز فورم کے ہمراہ پشاور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ملک میں اس وقت کچھ وکلا پارٹی بنے ہوئے ہیں۔سپریم کورٹ بار کے صدر نے اپنی کرسی کا جانبدارانہ استعمال شروع کر رکھا ہے۔ان کا مخصوص سیاسی جماعت کی جانب جھکا ؤقابل سوال ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بار کے صدر پوری وکلا برادری کو اپنی ذاتی خواہش پر قربان کر رہا ہے۔ سپریم کورٹ بار کے صدر کا کردار پروفیشنل مس کنڈکٹ کے زمرے میں آ رہا ہے۔

ملک میں سیاسی صورتحال کے پیش نظر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمدعلی سیف نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

وزیراعلیٰ محمود خان سپریم کورٹ فیصلے کے بعد صوبائی اسمبلی کی تحلیل کے متعلق فیصلہ کریں گے۔

انصاف لائرز فورم کے صدر سعداللہ خان مروت نے کہا کہ انصاف لائرز فورم مطالبہ کرتی ہے کہ سپریم کورٹ بار اپنی غیر جانبداری برقرار رکھے۔

. سپریم کورٹ بار کے صدر اپنی ذاتی خواہش کو پروفیشنل ذمہ داری سے الگ رکھیں. انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں انصاف لائرز فورم وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

سیکرٹری جنرل انصاف لائرز فورم شاہ فیصل الیاس نے کہا کہ قانون واضح ہے کہ پارلیمنٹ کی کارروائی کورٹ میں ڈسکس نہیں کی جاسکتی. بعد ازاں، معاون خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف نے انصاف لائرز فورم کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں یکجہتی کا مظاہرہ کیا اور امریکہ مردہ باد کے نعرے بھی لگائے۔