سرینگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی ریاستی دہشتگردی میں مزید 2کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فوج نے 2کشمیری نوجوانوں کوپلواما میں فائرنگ کرکے شہید کیا۔ بھارتی فورسزنے شہید نوجوانوں کی لاشیں بھی قبضے میں لے لیں۔
رمضان کے مقدس مہینے میں بھی بھارتی فورسزنے پلواما اورقریبی علاقوں کا محاصرہ کررکھا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کومشکلات کا سامنا ہے۔۔نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران متعدد نوجوانوں کوگرفتارکرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا۔بھارتی فوجی گھروں میں گھس گئے اورخواتین سے بدتمیزی کی اورہراساں کیا۔علاقے میں انٹرنیٹ اورموبائل سروس بھی بند ہے۔
دوسری جانب بھارت کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنما عبدالصمد انقلابی کوبانڈی پورہ میں ان کے گھر سے گرفتارکرلیا۔