مقبوضہ بیت المقدس:قابض اسرائیلی حکومت کے نام نہاد کوآرڈینیٹر نے بتایا ہے کہ 50سال سے کم عمر کے مردوں کو مسجد اقصیٰ میں اگلے جمعہ کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں کوآرڈینیٹرنے واضح کیا کہ پابندی میں خواتین اور 12 سال سے کم عمر کے بچے شامل نہیں ہیں۔
قابض حکام نے وزیر دفاع بینی گینٹز کی سربراہی میں اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایویو کوچاوی اور آپریشنز اتھارٹی کے چیف اوڈ باسیوک کی موجودگی میں ایک سیکیورٹی میٹنگ کی۔
قابض حکومت کے کوآرڈینیٹر نے انکشاف کیا کہ 40 سال کی عمر کو پہنچنے والے مردوں کو الاقصیٰ میں داخل ہونے کی اجازت ہے بشرطیکہ ان کے پاس جائز اجازت نامہ ہو۔
قابض افواج نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے آغاز سے ہی مسجد اقصٰی اوراس کے اطراف کے علاقے باب العمود کے صحنوں میں فوج کی بڑی تعداد تعینات کررکھی ہے۔