ریاض : ترک حکام نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا مقدمہ سعودی عرب منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشہور صحافی جمال خاشقجی کے ترکی میں واقع سعودی سفارت خانے میں قتل کی لرزہ خیز واردات پر دنیا بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا جس پر صحافی کے قاتلوں کے خلاف مقدمے کا آغاز کیا گیا۔
ترکی جانب سے بارہا مطالبے کے باوجود سعودی حکام امریکی جریدے سے منسلک صحافی و کالم نگار جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث 26 سعودی ملزمان کو ترکی کے حوالے نہیں کیا۔جس کے باعث ترک حکام نے قتل کا مقدمہ ترکی سے سعودی عدالت منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ صحافی جمال خاشقجی سعودی حکومت باالخصوص ولی عہد محمد بن سلمان کے شدید ناقد تھے جنہیں اکتوبر 2018 میں استنبول میں واقع سعودی سفارت خانے میں بےدردی سے قتل کرکے لاش کو تیزاب میں ڈال دیا تھا۔