اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے روس کی انسانی حقوق کونسل کی رکنیت ختم کردی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین میں روس پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کےالزام میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے روس کی انسانی حقوق کونسل کی رکنیت ختم کردی۔
رپورٹس کے مطابق انسانی حقوق کونسل سے روس کی رکنیت ختم کرنے کی امریکی تجویز پر جنرل اسمبلی میں ووٹنگ ہوئی جس میں 193 میں سے93 ممالک نے تجویز کےحق میں جبکہ 24 رکن ممالک نے امریکی تجویز کےخلاف ووٹ دیے۔ پاکستان سمیت 58 ممالک نے ووٹنگ میں ایبسٹین کیا۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق ووٹنگ میں چین اور ایران نے امریکی تجویز کی مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ بھارت ووٹنگ میں حصہ نہ لینے والے ممالک میں شامل تھا۔
دوسری جانب اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کی رکنیت ختم ہونے پر روس نے اظہارافسوس کیا۔
روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان کی جانب سے کہ گیا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے فیصلے پر افسوس ہے، روس ہر ممکن قانونی ذرائع سے مفادات کا دفاع کرےگا۔
واضح رہے کہ روس نے 24 فروری کو روس نے یوکرین پر حملہ کیا تھا۔