ریاض: مارننگ شو سے شہرت کی بلندی پر پہنچنے والی اداکارہ شائستہ لودھی نے غلافِ کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کی سعادت حاصل کرلی۔
شائستہ لودھی کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے ان جذبات کا اظہار کررہی ہیں جو انہوں نے غلافِ کعبہ تیار کرتے ہوئے محسوس کیے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شائستہ لودھی سعودی عرب کی اس فیکٹری میں موجود ہیں جہاں غلافِ کعبہ تیار کیا جاتا ہے اور وہ سعودی ملازمین کی مدد سے غلافِ کعبہ کی سِلائی کررہی ہیں۔
معروف میزبان کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے کئی پیچز پر شئیر کیا جارہا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین شائستہ لودھی کو یہ سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دے رہے ہیں۔
حال ہی میں بھارت کی سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان نے بھی غلافِ کعبہ کی تیاری میں حصہ لیا تھا اور اسے سینے کی سعادت حاصل کی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی تھی۔