عمران خان کو 40 سال سے جانتی ہوں، وہ کرپٹ نہیں ہو سکتے: بھارتی اداکارہ سیمی گریوال

بھارت کی نامور اداکارہ، میزبان اور ہدایتکارہ سیمی گریوال پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئیں۔

سیمی گریوال کی جانب سے ٹوئٹر پر پیغام شیئر کیا گیا، انہوں نے کہا کہ  سب سے پہلی چیز جو عمران خان کے اقتدار سے برطرف ہونے پر ہمیں سیکھنے کو ملتی ہے وہ یہ کہ مشترکہ اپوزیشن مقبول وزیر اعظم کو برطرف کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسری چیز یہ کہ سیاست میں باوقار لوگوں کی کوئی جگہ نہیں۔

سیمی گریوال نے لکھا کہ میں عمران کو اور ان کے خیالات کو 40 سال سے جانتی ہوں، ہو سکتا ہے کہ وہ دیگر چیزوں میں ناکام ہوگئے ہوں لیکن کرپشن ان میں سے نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوئی اور 174 ارکان نے عدم اعتماد کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا اور  یوں عمران خان وزیر اعظم کے عہدے سے برطرف ہوگئے۔