ول اسمتھ سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی، مجبور کیا گیا ، اہلیہ کا انکشاف

ول اسمتھ پر آسکرز سے پابندی لگنے کے بعد ان کی اہلیہ  جاڈا پنکٹ کا نجی پروگرام 'ریڈ ٹیبل ٹاک' کے انٹرویو   کا ایک کلپ وائرل ہورہا ہے  جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ ول اسمتھ سے کبھی شادی نہیں کرنا چاہتی تھی انہیں یہ کرنے کیلئے مجبور کیا گیا۔

اس انٹرویو میں ول اسمتھ، جاڈا پنکٹ ان کی والدہ ایڈرین بین فیلڈ-نورس  اور اداکار کی بیٹی ولو بیٹھی ہوئی تھیں۔

انٹرویو کے دوران جاڈا پنکٹ کا کہنا تھا کہ میں اس وقت بہت دباؤ میں تھی، ایک نوجوان اداکارہ ہونے کے ناطے،  مجھے نہیں معلوم تھا کہ کیا کرنا ہے، میں کبھی شادی نہیں کرنا چاہتی تھی۔

اسی دوران ول اسمتھ نے ہنستے ہوئے کہا کہ ہم دونوں کی شادی صرف  جاڈا کی والدہ کے رونے کی وجہ سے ہوئی۔

جاڈا کی والدہ نے بھی اس بات کا اعتراف کیا اور کہا کہ مجھے یاد ہے ان کی شادی خوفناک تھی ، جاڈا بیمار تھی اور  وہ کسی بھی چیز میں تعاون نہیں کرتی تھی۔

واضح رہے کہ ماضی میں جوڑے نے اتفاق کیا کہ ایک دوسرے سے شادی کرنا ان کا صحیح  فیصلہ تھا۔