حریم شاہ نے بھی کپتان کیلئے آنسو بہادئیے۔۔!!

عمران خان سے  وزارتِ عظمیٰ کا منصب جانے پر معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ رو پڑیں،ویڈیو پیغام  میں عمران خان کی حمایت،جبکہ مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

حریم شاہ نے انسٹا گرام پر مختلف ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے عمران خان کی حمایت کی  اور ساتھ ہی مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک ویڈیو میں حریم شاہ کو ریسٹورینٹ میں بیٹھے آنسو بہاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو مبینہ طور پر حریم کے شوہر بلال شاہ بنارہے ہیں جوان سے پوچھ رہے ہیں کہ وہ کیوں رو رہی ہیں؟ حریم شاہ کے جواب نہ دینے پر بلال نے خود ہی جواب دیا کہ عمران خان کے جانے پر رورہی ہو؟ کوئی بات نہیں جئے بھٹو۔

ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں حریم شاہ نے لکھا کہ ’عمران خان آپ کے ساتھ ظلم ہوا ہے، ہمیں آپ سے محبت ہے خان صاحب۔‘
خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد  کامیاب ہونے اور عمران خان کے منصب سے  ہٹنے کے بعد شوبز شخصیات ان سے اظہار یکجہتی کررہی ہیں۔