خیبر پختونخوا اسمبلی نے وزیر اعلی محمود خان پر بھر پور اعتماد کا اظہار کردیا، پیر کو اجلاس شروع ہوتے ہی ایوان میں وزیر اعلی پر اعتماد کی قرارداد پیش کی گئی جس کی 88ممبران نے حمایت کی جبکہ اپوزیشن کے دو ارکان نے اس کی مخالفت کی، واضح رہے کہ اپوزیشن نے چند روز قبل وزیر اعلی محمود خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی جو اپوزیشن نے پیر کو اجلاس شروع ہونے سے پہلے ہی واپس لے لی تھی۔ 145 کے ایوان میں پاکستان تحریک انصاف کے 96 اور اپوزیشن کے 49 ارکان ہیں ۔