واشنگٹن:مریکی جریدے فوربز نے دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست جاری کردی۔
36 ویں سالانہ رینکنگ میں دنیا کے امیر ترین لوگوں میں 2668 افراد شامل ہیں۔
اس لسٹ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 87 افراد کی کمی ہوئی ہے، ارب پتی افراد کی فہرست میں امریکا کا پہلا نمبر ہے جہاں 735 ارب پتی افراد کے پاس مجموعی مالیت 4.7 کھرب ڈالرز ہیں۔
امریکی کمپنی ٹیسلا اور نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں، انکی مجموعی دولت ایک اندازے کے مطابق 219 بلین ڈالر ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی جریدے نے جاری کردہ رپورٹ میں کہاکہ جنگ، کورونا اور مختلف ممالک کی معیشت میں سست روی سے دنیا کے ارب پتی افراد متاثر ہوئے۔
36 ویں سالانہ رینکنگ میں دنیا کے امیر ترین لوگوں میں 2668 افراد شامل ہیں۔ اس لسٹ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 87 افراد کی کمی ہوئی ہے۔
امریکی جریدے کا کہنا تھا کہ ارب پتی افراد کی فہرست میں امریکا کا پہلا نمبر ہے جہاں 735 ارب پتی افراد کے پاس مجموعی مالیت 4.7 کھرب ڈالرز ہیں۔
امریکی کمپنی ٹیسلا اور نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں، انکی مجموعی دولت ایک اندازے کے مطابق 219 بلین ڈالر ہے۔
آن لائن شاپنگ پلیٹ فارم ایمازون کے بانی جیف بیزوس 171 بلین ڈالر مالیت ہونے کے باعث لسٹ میں دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ بھارت کے مکیش امبانی 10ویں اور گوتم اڈانی 11ویں نمبر پر ہیں۔