مودی کی شہبازشریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

نئی دہلی:بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ مبارک ہو۔

 بھارت دہشت گردی سے پاک خطے میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے، بھارت کی خواہش ہے کہ خطے میں امن اوراستحکام ہو تاکہ ہم ترقیاتی چیلنجزاور لوگوں کی فلاح وبہبود پرتوجہ مرکوزکرسکیں۔

 پیر کو اپنی ایک ٹوئٹ میں نریندر مودی کا کہنا تھاکہ میں شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔