پشاور:پشاور میں پی ٹی آئی کے رابطہ عوام مہم کے پہلے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ آج پشاورنے ثابت کردیا ہے کہ پشاور پی ٹی آئی کا گڑھ تھا اور رہے گا۔
انہوں نے کہاکہ ہم امپورٹڈ حکومت کو نہیں مانتے‘ میں انہیں سابق وزیراعظم نہیں مانتا‘ جب تک نئے الیکشن کا اعلان نہیں ہوتا عمران خان ہمارا وزیراعظم رہے گا۔
عمران خان نے آخری گیند تک مقابلہ کیا اپنی حکومت گنوادی لیکن قومی خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں کیا‘ انہوں نے اپنے مختصر خطاب میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔