میڈیا ذرائع مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کی تھانہ حدود باڑہ میں بم نصب کرتے ہوئے اچانک بم پھٹ جانے سے ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق دھماکا بارودی مواد کو سڑک کے کنارے نصب کرتے ہوئے ہوا جس کے نتیجے میں بم نصب کرنے والا دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لئے لاش کو تحویل میں لے لیا۔