43بلین ڈالر سے سری لنکا کا قرض ادا کردو، ایلون مسک کومشورہ

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک ایک بار پھر موضوع بحث ہیں، جس کی وجہ ان کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر خریدنے کی پیشکش کرنا ہے، اب مسک کچھ کہیں یا کریں ، اور اس کے بارے میں میمز یا لطیفے نہ بنیں، ایسا نہیں ہو سکتا۔

ایلون مسک نے ٹویٹر کو 43 بلین ڈالر میں خریدنے کی پیشکش کی ہے انھیں بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہونا تھا، تاہم اب انھوں نے بورڈ میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔

اب مسک کچھ کہیں یا کریں ، اور اس کے بارے میں میمز یا لطیفے نہ بنیں، ایسا نہیں ہو سکتا، ٹوئٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہونے پر کچھ انٹرنیٹ صارفین نے دنیا کے امیر ترین شخص کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس وقت مشکلات میں گھرے ملک کا تمام غیر ملکی قرض اتنی رقم سے ادا کر سکتے ہیں۔

اب جب مسک نے ٹویٹر کو 43 بلین ڈالر میں خریدنے کی بات کی ہے تو بہت سے صارفین نے انہیں مشورہ دیا کہ مسک اس رقم سے سری لنکا کا غیر ملکی قرض ادا کر کے اس کو ہی خرید لیں۔
واضح رہے کہ ایلن مسک کا 43 بلین ڈالر میں ٹویٹر خریدنے کی آفر سری لنکا کے غیر ملکی قرض کے برابر ہے۔

ادھر سری لنکا میں شدید معاشی بحران کے بعد کولمبو اسٹاک مارکیٹ 5 روز کے لیے بند کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے، ملک میں پٹرول پمپس پر ایندھن میں کٹوتی کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔