رواں سال کا پہلا سورج گرہن کب ہوگا؟

کراچی:رواں سال 2022 کا پہلا سورج گرہن 30 اپریل کو ہوگا، جو صرف جنوبی امریکا کے کچھ حصوں اور انٹارکٹیکا میں جزوی طور پر دیکھا جاسکے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 اپریل کو ہونے والا سورج گرہن جزوی نوعیت کا ہوگا جو براعظم انٹارکٹیکا، لاطینی امریکا کے جنوبی حصے، بحر الکاہل اور بحر اوقیانوس میں دیکھا جا سکے گا۔

ٹائم اینڈ ڈیٹ ویب سائٹ کے مطابق سورج گرہن کا آغاز شام 6 بجکر 45 پر ہوگا، جو رات 8 بجکر 41 منٹ پر انتہائی درجے پر ہوگا جبکہ رات 10 بجکر 37 منٹ پر یہ گرہن اختتام پذیر ہوجائے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس گرہن کے دوران چاند انتہائی درجے میں سورج کے 54 فیصد حصے کو چھپا لے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگا۔