واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان کواہم شراکت دار اورپارٹنر کے طور پردیکھتے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان سے 75سالہ تعلقات بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ پاکستان کواہم شراکت دار پارٹنر کے طورپردیکھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی اورعالمی مسائل پرپاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کرکام جاری رکھنا چاہتے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان پر پاکستان کے ساتھ کام کرتے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے خصوصاً ایسے افغانستان کے لیے جو اپنے شہریوں بشمول اقلیتوں، خواتین اور بچیوں کے بنیادی حقوق کی عزت کرے۔