صوبہ خیبرپختونخوا کی ویمن یونیورسٹی صوابی میں اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔
ویمن یونیورسٹی صوابی کی انتظامیہ نے پابندی کا اعلامیہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ 20 اپریل سےطالبات یونیورسٹی کے احاطے میں اسمارٹ فونز کا استعمال نہیں کرسکیں گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ طالبات پڑھائی کے اوقات میں سوشل میڈیا ایپلیکشنز کا استعمال کرکرتی ہیں، جس سے طالبات کی پڑھائی، اخلاقیات اور کارکردگی متاثر ہورہی ہے۔
اعلامیے کے مطابق اسمارٹ فونز کے استعمال پر طالبات کے خلاف کارروائی اور 5 ہزارروپے تک جرمانہ ہوگا۔