روسی فوج نے یوکرین کے شہر کریمنا پر قبضہ کرلیا

ماسکو/کیف:روسی فوج نے یوکرین کے شہر کریمنا پر قبضہ کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی افواج نے یوکرین پر تازہ حملوں کے بعد مشرقی یوکرین کے شہر کریمنا پر قبضہ کرلیا جس کے بعد یوکرین کی فوج شہر سے باہر نکل گئی ہے۔کریمنا کے گورنر نے شہر پر روسی فوج کے قبضے کی تصدیق کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی حملے سے پہلے یوکرین کے مشرقی شہر کریمنا کی آبادی 18 ہزار تھی جب کہ مشرقی یوکرین پر ڈونباس کے علاقے میں تازہ روسی حملے کے بعد کریمنا روس کے قبضے میں آنے والا پہلا شہر ہے۔

کریمنا کے گورنر کا کہنا تھا کہ شہر اب روس کے قبضے میں ہے اور اس کی افواج شہر میں داخل ہوچکی ہیں، ہمارے دفاعی اہلکار پیچھے ہٹ گئے ہیں اورانہوں نے روسی فوج سے لڑنے کے لیے نئی جگہ پر پوزیشن لے لی ہے۔