پشاور: پولیس حکام کے مطابق خیبرپختون خوا کے ضلع بنوں کے علاقے عمر زئی میں پولیس اور دہشت گردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 4 اشتہاری ملزمان مارے گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عمرزئی کے علاقے میں پولیس پارٹی اپنے فرائض منصبی ادا کررہے تھے کہ ان پر اچانک فائرنگ ہوئی، پولیس نے جوابی فائرنگ شروع کردی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، تاہم اس وقت تک 4 دہشت گرد مارے جاچکے تھے، شناخت پر پتہ چلا کہ چاروں ملزمان اشتہاری تھے، اور مخلتف تھانوں میں مطلوب تھے۔