عرب میڈیا کے مطابق افسوسناک حادثہ مدینہ منورہ کی حجرہ شاہراہ پر پیش آیا جہاں مسافروں سے بھری ہوئی بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق اور اور43 زخمی ہوگئے۔
عالمی ادارے ریڈ کریسنٹ کے مدینہ منورہ میں دفترکی جانب سے جاری بیان کے مطابق مدینہ منورہ حجرہ شاہراہ پرعازمین کی بس الٹنے سے 8 عازمین جاں بحق اور43 زخمی ہوگئے۔بس میں 51 عازمین سوارتھے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارکن جائے حادثہ پرپہنچے اورلاشوں اورزخمیوں کواسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ بس حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔